ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،حاجی نورمحمد خان دمڑ
کوئٹہ : بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پچھلے 3 سال میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ان کی مثال 70 سالوں میں بھی نہیں ملتی حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ترقیاتی منصوبوں کیلئے منظورشدہ فنڈز عوام کی امانت ہے جس میں خیانت نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہاکہ حلقہ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو وقت مقررہ مکمل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام استفادہ حاصل کرسکے انہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے کو تاخیر کا شکارنہیں ہونے دینگے غفلت برتنے پڑ متعلقہ محکمے کے خلاف کارروائی کرینگے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مشکلات اور مسائل حل کرنے کے لیے منتخب کیا ہے اور انشاء اللہ اپنی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا ہم نے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت ہرنائی میں تاریخی ترقیاتی کام کئے جو اس علاقے کی تقدیر بدل دیں گی۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے زیارت، ہرنائی کے عوام کو بھی زبانی جمع خرچ سے بہلایا، سابق حکمرانوں نے نظر انداز کر کے حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام سے ناروا سلوک رکھا، لیکن ہمارے دور میں ایساء نہیں ہوگا۔