کوئٹہ سے بی اے پی کا کوئی بھی رکن صوبائی اسمبلی نہ ہونے کے باوجود ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں،وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ترقی پر یقین رکھتی ہے کوئٹہ سے بلوچستان عوامی پارٹی کا کوئی بھی رکن صوبائی اسمبلی نہ ہونے کے باوجود ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں بلوچستان کے ویکسینیشن ایکٹ 2021 کو پنجاب حکومت نے بھی اپناتے ہوئے اسی طرز پر ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہی وزیر اعلی نے کہا کہ کوئٹہ کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ہر روز کئی کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں یاد رہے کہ کوئٹہ سے بلوچستان عوامی پارٹی کا کوئی بھی رکن صوبائی اسمبلی نہیں ہے لیکن ہم ترقی پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے صحت ہے شعبے میں کی جانے والی قانون سازیوں کو پذیرائی ملی ہی ہے حل ہی میں اسمبلی جانب سے منظور کئے جانے والے ویکسینیشن ایکٹ 2021 کو محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے اپناتے ہوئے پنجاب میں بھی قانون سازی کی جارہی ہے اس سے پہلے بھی مینٹل ہیلتھ اور ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کو پذیرائی ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے