ڈیرہ اللہ یار،کرنٹ لگنےنوجوان سے جاں بحق
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں معمولی غفلت نے نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کردیا دکان کی چھت کو لگی آگ بجھانے والا نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا کوئٹہ روڈ پر واقع پٹھان کالونی میں موٹرسائیکل ورکشاپ میں دوران مرمت موٹرسائیکل کی اسپارکنگ سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی اور پلک جھپکتے چھپرے نما چھت کو لپیٹ میں لے لی چھپرے کو لگی آگ بجھانے کے لیے نوجوان شاکر بہرانی دکان کی چھت پر چڑھ گیا تو اچانک 11 ہزار وولٹیج کی تاروں سے ٹکرا گیا بجلی کی ننگی تاروں سے کرنٹ لگتے ہی نوجوان بیہوش ہو کر موقع پر گر پڑا اسی اثنا میں 15 مددگار ایگل اسکواڈ ٹیم تھری کے گشت پر معمور اہلکار عزیز احمد جتوئی موقع پر پہنچے اور بروقت برقی لائن کی بجلی بند کروا کر بیہوش نوجوان شاکر بہرانی کو اسپتال منتقل کروا رہا تھا کہ نوجوان راستے میں دم توڑ گیا دوسری جانب آگ لگنے کی اطلاع پر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی کی ہدایت پر فائرفائٹر عملے نے فائربرگیڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور مزید دکانوں کو آتشزدگی سے بچا لیا ہے۔