بنگال، میں آسمانی بجلی گرنے سے 27 افراد ہلاک

بھارت :بھارتی ریاست مغربی بنگال میں گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک ہوگئےحکام کے مطابق مختلف مقامات پر آسمانی بجلی زیادہ ترکھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر گریرپورٹس میں بتایا گیا کہ ریاست کے ضلع ہوگلی میں 11 مرشد آباد میں 9 افراد آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ ان واقعات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے دوسری جانب ممبئی سےکولکتہ جانے والی پروازبھی طوفان کی زد میں آئی، واقعے میں طیارے میں سوار 8 مسافر زخمی ہوئے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں 2019 میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 2 ہزار 900 افرادہلاکہوئےتھےبھارت میں جون سے ستمبر کے دوران مون سون سیزن میں بجلی گرنےکے واقعات پیش آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے