سبی میں شدید گرمی،درجہ 54تک پہنچ گیا شاہراہیں ویران
سبی: سبی اور گردو نواح میں شدید گرمی،درجہ 54تک پہنچ گیا ہے،قیامت خیز گرمی کے باعث دوپہر سے بازار،گلیاں اور شاہراہیں ویران ہوگئے،لوگوں نے دوپہر سے ہی گھروں کا رخ کر لیا ہے،شدید گرمی کے باعث ایر کولرز،ایر کنڈیشن اور پنکھوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے،برف،ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے،سبی،لہڑی،اور گردونواح کے علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں قیامت خیز گرمی کے باعث سبی میں دو پہر سے ہی دوکانداروں نے اپنی دانوں کو بند کرکے گھروں کی جانب رخ کیا گرمی کے باعث دو پہر سے ہی شہر کی بازاریں،گلیاں،اور شاہراہیں سنسان ہوگئے ہیں اور لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں شدید گرمی کے باعث برف اور ٹھنڈے مشروبات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ قیامت خیز گرمی کے باعث ایر کولروں،ایرکنڈیشنز اور پنکھوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے بچے اور نوجوانوں نے گرمی سے بچنے کے لئے ندی نالوں،اور ٹھنڈے مقامات کا رخ کیا اور سارا دن وہی گزاراسبی میں گرمی کی شدت 54سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی ہے