حکومت عوام کو زمینی فضائی حادثات میں جان بوجھ کر مروارہی ہے ،سردارمحمد یعقوب ناصر

لورالائی پی: رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ڈ ہرکی کھوٹکی ٹرین کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر شدید دکھ کا اظہار کرتا ہوں اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالی سے دعا گوہوں۔ یہ بات انہوں نے لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ حکومت کی غفلت سے رونما ہوا جس پر وفاقی وزیر ریلوے کو فی الفور مستعفی ہوجانا چاہیے کوئی عذر ہم ماننے کو تیار نہیں 65 افراد کی زندگیاں چلی گئی 100 افراد شدید زخمی ہوئے وزیر اعظم اور وزیر ریلوے اب بھی اپنی صفائی پیش کر رہے ہیں ماضی میں عمران خان ہمیں لیکچر دیا کرتے تھے کہ بیرونی ممالک میں ٹرین یا کوئی اور حادثہ ہوجائے تو انکا وزیر زمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے الگ ہو جاتا ہے انہوں یہی مثال اپنے ملک میں بھی اپلائی کرنے کی بات کی لیکن ملک میں سب سے زیادہ حادثات ٹرینوں کے ہورہے ہیں لیکن نہ شیخ رشید مستعفی ہوئے اور نہ اب اعظم سواتی نے زمہ داری کو قبول کرتے ہوئے اپنا استعفی پیش کیا انہوں نے کہا کہ الٹا حکومتی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ہمارے سابق وزیر سعد رفیق پر ساری زمہ داری ڈال رہے ہیں جو کہ موجودہ حکومت کا پرانہ وطیرہ ہے کہ وہ اپنی نااہلی کا سارا بوجھ سابقہ حکومتوں پر دال کر اپنے آپکو بری الزمہ قرار دینے کی ناکام کوشش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو زمینی فضائی حادثات میں جان بوجھ کر مروارہی ہے اور دوسرے جانب مہنگائی کے ہاتھوں عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ یوٹرن حکومت کا جلد خاتمہ کرنے کیلئے پی ڈی ایم نے تحریک چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور تمام ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بے حس حکومت سے مطالبات کرتے ہوئے بھی ہمیں شرم آتی ہے حکومت نے ابتک ٹرین حادثات کے جان بحق اور زخمیوں کیلئے کوئی مالی امداد کا بھی ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا جوکہ ورثاء کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ فوج نے بروقت جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے موقع پر پہنچی جسکو سراہتا ہوں انہوں نے کہا کہ وفاق کی کوتاہی اور غفلت بھرتنے کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت بھی اس جرم میں ملوث ہے واقعہ کے چار گھنٹے کے بعد سندھ حکومت وہاں پر پہنچی جسکی مذمت کرتا ہوں انہوں نے نوشکی ماشکیل میں سلنڈر دھماکے میں 8 افراد کی شہادت پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے