گھوٹکی ٹرین حادثے غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں، حاجی نورمحمد خان دمڑ
کوئٹہ : بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹرین حادثے میں جان بحق ہوانے والے افراد کے ا غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں ٹرین حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگوں ہوصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ٹرین کے دلخراش حادثے کی اطلاع ملنے پر آرمی چیف اور پاک فوج کی جانب سے بروقت امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج کے جوانوں کا موقع پر پہنچنے پر آرمی چیف اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جب ملک میں کوئی ہنگامی صورتحال ہو زلزلہ، بارش، سیلاب یا کوئی اور بڑا حادثہ ہوجائے تو پاک فوج کے جوان چاہے گرمی ہو یا سردی بروقت امدادی سرگرمیوں کیلئے موقع پر پہنچ جاتے ہے انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی دفاع ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور مشکل کی گھڑی میں اپنے قوم کی شانہ بشانہ کھڑی ہوکر مدت کیلئے پہنچتے ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ گھوٹکی ٹرین حادثے کی وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی حکم پر وفاقی وزیرریلوے جائے حادثے پر پہنچ چکے جوکہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ گھوٹکی ٹرین حادثے میں بہت بڑی تعداد قیمتی انسانی جانوں کا ضیا ع ہوچکا ہے جوکہ ایک دلخراش حادثہ ہے پوری قوم گھوٹکی ٹرین حادثے پر آپسردہ ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ مستقل میں ٹرین حادثے روکنے کیلئے محکمہ ریلوے کو ٹھوس اور سنجید ہ اقدامات کرنے چاہے تاکہ آئندہ ایسے دلخراش حادثات رونما نہ ہوسکے۔