ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی جائیں، عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گھوٹکی میں آج صبح خوفناک ٹرین حادثے میں مسافروں کی موت ہوگئی جس پر بہت دکھی ہوںوزیراعظم نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور زخمیوں کی طبی امداد کو یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے جب کہ وزیر ریلوے کو جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد کرنے کا بھی کہاوزیراعظم نے کہا کہ ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی جائیں۔