جام کمال خان کی ڈہر کی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہار
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ڈہرکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے جابحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹرین حادثے میں ہونے والے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔