خواتین کوانتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے، الیکشن کمشنر بلوچستان
کوئٹہ :الیکشن کمیشن خواتین کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور پاکستان کی تمام خواتین کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہا صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے ڈی جی نادرا بلوچستان لیفٹیننٹ کرنل (ر) عباد الرحمن سے ملات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کے الیکشن کمیشن نے خواتین کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے متحد اقدامات کر رہا ہے جن میں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیاں اور جینڈر گروپ شامل ہیں۔ ڈی جی نادرا نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو بتایا کہ نادرا نے الیکشن کمیشن کی اس کاوش کو اگے بڑھانے کیلئے صوبہ کے دس تحصیلوں میں خواتین ریجسٹر یشن سینٹرز قائم کیئے ہیں اور جہاں ایم ار وی کی ضروت ہو نادرا مہیا کرتا ہے۔ اخر میں ڈی جی نادرا بلوچستان نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔