وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ :ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے وفاقی حکومت کو کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے حوالے سے لیٹر لکھا تھا جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس عوامی مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے گزشتہ روز اس کی منظوری دیتے ہوئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا تو دوسری طرف  آئے روز ٹریفک حادثات میں جو قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے اس کا بھی تدارک ہو گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صوبے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں ان کی نظیر نہیں ملتی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں صوبے بھر میں ترقیاتی عمل جاری ہے جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور اب عوام کو ان کے مسائل کے حل کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے اب ان کے مسائل انکی دہلیز پر ہی حل ہو نگے انہوں نے وفاق حکومت کی جانب سے صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی جن منصوبوں کی منظوری دی ہے ان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایات ہے کہ آیندہ بجٹ کو عوام دوست بجٹ بنایا جائے بجٹ میں ان منصوبوں کو اہمیت دی جائے جن سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے