پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگاکراپنی نااہلی پرپردہ نہیں ڈال سکتی، بلاول بھٹو

چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھاکر پی ٹی آئی اشرافیہ نے اربوں روپے کمالیے،اب افسوس ناک طور پرقیمتیں کم کرکے اس کا کریڈٹ بھی لیا جائے گا اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگاکراپنی نااہلی پرپردہ نہیں ڈال سکتی چیئرمین پیپلز پارٹی کے مطابق حکومت نے سخت شرائط پرآئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم کی خوداری کو داؤ پر لگایا ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا کے دوران مہنگائی 4.29 اور بنگلہ دیش میں 5.54 فیصد رہی ، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10.9 فیصد کیوں ہےاحتساب کا دوغلا نظام ہے، وزیراعظم بلاول بھٹو کے مطابق عمران خان کی سرپرستی میں مافیا نے صرف3 ماہ میں مرغی کےگوشت کی قیمتیں110 فیصد تک بڑھائیں ، مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھاکر پی ٹی آئی اشرافیہ نے اربوں روپے کمالیے اب افسوس ناک طور پرقیمتیں کم کرکے اس کا کریڈٹ بھی لیا جائے گا بلاول بھٹو کے مطابق ملک میں بدترین اقتصادی بحران ہے، عمران خان بجٹ میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو اربوں روپوں سے نوازنے کا منصوبہ بنارہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو بجٹ میں96 ارب روپے سے نوازنے کا منصوبہ عوام دشمن ہے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم دھاندلی سے منتخب ہونے والے اپنے اراکین اسمبلی پر اربوں روپے نہ لٹائیں، عوام کی فلاح وبہبود پر خزانے کی رقم خرچ کی جائے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت اب تک اپنا 5 سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لاسکی ہے ،وزیراعظم عوام کو صاف صاف بتادیں کہ وہ بغیرکسی منصوبہ بندی کے اقتدارمیں آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے