مانسہرہ، دریا میں گاڑی گرنے سے ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

مانسہرہ:مانسہرہ میں دریائے سرن میں گاڑی گرنے سے7افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دریا میں گاڑی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور2 بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق بدقسمت خاندان شاپنگ کے بعد ترمنگ جا رہا تھاکہ گوجرہ کے مقام پرحادثے کا شکار ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے