خضدار تا کچلاک شاہراہ کی تعمیر سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گے،میرظہور بلیدی

کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ موجود حکومت بلوچستان کو ترقی کے عمل میں آگے لارہی ہے اربوں روپے کی لاگت سے مختلف بڑے ترقیاتی منصوبے صوبے کی تقدیر کو بدل دیں گے عوامی نوعیت کے بڑے منصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی کا حصہ بنا کر اس حکومت نے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اقتصادی کونسل کے ایگزیکٹو کمیٹی کے بلوچستان میں مختلف شاہراہوں کی تعمیر کی منظوری سے متعلق ایک بیان میں کیا میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ خضدار تا کچلاک 330 کلو میٹر شاہراہ کو دو رویہ کرنے تربت تا مند 115کلومیڑ شاہراہ کی دوبارہ تعمیر اور آواران تا گچک 228 کلو میٹر شاہراہ کی تعمیر کی منظوری سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گے اور صوبے کی دیگر صوبوں کو رسائی میں حائل رکاوٹیں دور ہوجاہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان شاہرہوں کی تکمیل سے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو مزید وسعت ملے گی اور مقامی لوگوں کی معاشی حالات سدھارنے میں یہ شاہرہیں کلیدی کردار ادا کر گے میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی انتھک کوششوں سے خضدار تا کچلاک شاہراہ کو دو رویہ کرنے کی حتمی منظور ی دی گی اس سے اس شاہراہ پر ہونے والے مالی و جانی نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور عوام کو آپنے کاروباری و تجارتی امور سمٹنے میں آسانیاں میسر آسکیں گیانہوں نے کہا کہ تربت تا مند اور آواران تا گچک شاہرہوں کی تعمیر بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے متعارف کردہ پیکچ کے تحت عمل میں لایا گیا ہیں مذکورہ شاہراہیں نہ صرف علاقائی تجارت کو فروغ دے گا بلکہ ھمسایہ ملک ایران کے ساتھ تجارتی ومعاشی سرگرمیوں میں بھی تیزی لائیں گی تجارت کا حجم ایران کے ساتھ بڑا جائے گا اور مللک وصوبے کے محصولات میں زبردست اضافے کا باعث بنے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے