بلوچستان میں انسداد پولیو کی 5 روزہ مہم کل شروع ہوگی

کوئٹہ :کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو کی 5 روزہ مہم کل سے شروع ہورہی ہے۔کوارڈینیٹر ایمرجینسی آپریشن سینٹر راشد رزاق کے مطابق مہم کے دوران24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پولیو مہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں 8 ہزار 692 موبائل ٹیموں کے علاوہ 941 فکسڈ سائٹ اور 559 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں شامل ہیں۔

کوارڈینیٹر ای او سی کے مطابق مہم کی کامیابی کے لئے کمیونٹی ہیلتھ رضاکاروں کی خدمات لی جارہی ہیں، ہیلتھ ورکرز پولیو ہائی رسک علاقوں میں خدمات سرانجام دیں گے، جبکہ مہم کے لئے علماء کرام، قبائلی رہنماؤں اور معتبرین کی مدد بھی لی جارہی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کاایک کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے