آسٹریلیا سے ایک بحری جہاز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت 21ہزارٹن یوریا کھاد لیکر گوادر پہنچ گیا
گوادر:آسٹریلیا سے ایک بحری جہاز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت 21ہزارٹن یوریا کھاد لیکر گوادر پہنچ گیا اور گوادر بندر گاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے جس کے بعد گوادر بندر گاہ مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا سے بحری جہازMV-KEN SEA کی آمد سے گوادر بندر گاہ پر بیرونی بحری جہازوں کی آمد اور ایشاء کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے واضع رہے کہ گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز 2020ء میں شروع ہوگیا تھا اور افغان ٹرانزٹ کے تحت گوادر پورٹ سے اب تک لاکھوں یوریا کھاد لائی جاچکی ہے۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں باقاعدگی اور گوادر بندر گاہ کی فعالیت سے گوادر بندر گاہ سے بڑے پیمانے پر تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا اور تجارتی سرگرمیوں کے تیز ہونے سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا ماہرین کا کہنا ہے کہ گوادر بندر گاہ کے فعال ہونے سے شپنگ انڈسٹری کو بھی فائدا ہوگا اور ایکو سسٹم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔