انسانی زندگی کے بقاء و ترقی کا دارومدار ماحولیات کے تحفظ پر منحصر ہے : لیاقت شاہوانی
کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحول اور انسان کا تعلق ا تنا گہرا ہے کہ اس دن کی یاد دہانی سال میں صرف ایک دن فطرت کی نعمتوں سے انکار کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کے بقاء و ترقی کا دارومدار ماحولیات کے تحفظ پر منحصر ہے انسان اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے مگر ہماری روش ایک مجرمانہ غفلت اور دانستہ تباہی پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ پانی کے ضیاع دریاوں اور سمندروں کی بے رحم آلودگی دھوئیں اور کیمیائی مادوں سے انسان حیوان اور نباتات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ و بائی بیماریاں،ماحولیاتی تبدیلیاں اور دیگر مسائل انسانی نسل کی خودکشی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کا دن پاکستان میں منانا عالمی سطح پر وابستگی اور کارنامے کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ دریائی پانی کے لئے ہمارا کلیدی انحصار ہمالیہ اور قراقرم کے سلسلے کے گلیشیئر پر ہے مگر بڑھتی ہوئی عالمی حدت ان گلیشیئر زپر شدید منفی اثرات مر تب کر رہی ہے یہ کہ گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں بلکہ ہر سال ان کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے ماحولیاتی حدت کی وجہ سے گلیشیئر تیزی سے پگھلنے اور پھٹنے کے واقعات سے جو سیلاب اور تباہی آتی ہے وہ اس کے علاوہ ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں اس حوالے سے جو کام ہوئے ہیں جن میں بلین ٹری منصوبہ اور گرین پاکستان انییٹٹو قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری اور گرین ہاؤس گیسز کی مقدار کم کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم روزمرہ زندگی سے لے کر ہر بڑے کام تک اس بات کو ذہن نشین رکھیں کہ ماحول ایک امانت ہے جیسے ہم نے اپنی آئندہ نسلوں تک بحفاظت پہنچانا ہے اس کے لیے ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر عہد کرے کہ کم سے کم ایک درخت اپنے گھروں اور گلیوں میں لگائیں تاکہ ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ سکیں۔