شدیدطوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے ڈھاڈر میں تبائی مچادی سینکڑوں کی تعداد میں مال مویشی ژالہ باری سے جاں بحق

بولان : شدیدطوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے ڈھاڈر میں تبائی مچادی سینکڑوں کی تعداد میں مال مویشی ژالہ باری سے جاں بحق،کچے مکانات منہدم،درجنوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق مکان گرنے سے دو بچے زخمی،درجنوں بجلی کے کھمبے زمین بوس،ٹرانسفارمز گرگئے،لاکھوں کی تعداد میں کڑی تیار فصلیں بھی تباہ،متعدد شمسی پلیٹس بھی ٹوٹ گئے متعدد مقامات پر کچے مکانات اور دیواریں سمیت مساجد کی دیواریں بھی منہدم ہوگئی ڈھاڈر کو آفت زدہ قرار دیاجائے،ملک خدا بخش بنگلزئی،ملک اسد اللہ،وڈیرہ محمد رفیق کھوسہ وڈیرہ صغیر کھوسہ،کامریڈ عبد الحئی بنگلزئی دیگر کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کا صدر مقام ڈھاڈرمیں گزشتہ شب شدیدطوفانی ہواؤں بارش اور یالہ باری نے تاریخ کی سب سے بڑی تباہی مچادی ہے علاقے میں نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے ڈھاڈر کے رہائشی قبائلی شخصیت زمیندارملک خدا بخش بنگلزئی کے تقریبا ساڑھے پانچ سوکے لگ بھگ مال مویشی طوفانی بارشوں کی نظر ہوگئے جبکہ شمسی پلیٹیں بھی تباہ ہوگئی ہے شدید طوفانی بارشوں نے ڈھاڈر کا نقشہ ہی بدل دیا ہے بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے درجنوں کی تعداد میں بجلی کے کھمبے طوفانی ہواؤں کی وجہ سے زمین بوس ہوگئے ہیں رند علی شاہی چوک پٹرول پمپ کے اسٹریٹ لائٹس کے کھمبے اور درجنوں درختوں کو تیز ہواؤں نے زمین سے اکھاڑ پھینکا ہے درخت گرنے سے زد میں برکت مسیح نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ڈھاڈر شہرکے رہائشی اللہ ڈنہ کے مکان کی چھت گرنے سے اس کے دو کمسن بچے زخمی ہوگئے جبکہ رند علی میں زیر تعمیر مدرسہ کا دیوار اور پٹرول پمپ مسجد کا دیوار بھی گرگیا ہے شدیدتیز طوفانی ہواؤں بارشوں نے ڈھاڈر کی تاریخ کی سب سے بڑی تبائی مچادی ہے ڈھاڈر،بالاناڑی،سنی سمیت دیگر گردنواح کے علاقوں میں عوام کو جانی مالی نقصان اٹھا نا پڑا ہے ڈھاڈر کے مقامی ہوٹل کا چھپڑا گرنے سے متعدد گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ علاقے میں نقصانات کا ابھی تک اندازہ لگایا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ڈھاڈر کی تاریخ میں سب سے بڑی طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے قرب جوار میں درجنوں کچے مکانات کی منہدم ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں بارشوں نے ڈھاڈر کا نقشہ ہی بدل دیا ہے لاکھوں روپے کی تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہیں زمینداروں کے شمسی پلیٹس،فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جس سے انکو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے دریں اثناء زمیندار ایکشن کمیٹی ڈھاڈر کے ملک اسد اللہ بنگلزئی،وڈیرہ محمد رفیق کھوسہ،وڈیرہ صغیرسمیت دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ضلع کچھی کے ہیڈ کوارٹر ڈھاڈر میں طوفانی ہواؤں نے تاریخ کی سب سے بڑی تبائی مچادی ہے کروڑو روپے کی فصلیں شمسی پلیٹس طوفان کی نظر ہوگئے ہیں عوام کو شدید مالی جانی نقصان اٹھا نا پڑا ہے حکومت جنگی بنیادوں پر فی الفور ڈھاڈر شہر میں ایمرجنسی نافذ کرکے آفت زدہ علاقہ ڈکلئیر کرکے عوام کو امداد دی جائے انہوں نے کہا کہ ڈھاڈر گردنواح میں شب گزشتہ طوفانی ہواؤں یالہ باری سے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کرکے نقصان پہنچایا ہے بجلی کی درجنوں کھمبے زمین بوس ہوگئے ہیں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے رابطہ سڑکیں ٹھوٹ پوٹ کا شکار ہوکر راستے بھی بند ہوگئے ہیں عوام کی فی لفور مدد نہیں کی گئی تو خدانخواستہ بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان دیگر حکام کا توجہ ڈھاڈرکی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو فی لافور آفت زدہ قرار دیکر ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کا کام شروع کیا جائے تاکہ معمولات زندگی دوبارہ بحال ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے