کوئٹہ، خروٹ آباد میں دستی بم پھٹنے سے3 بچےجاں بحق1زخمی

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں دستی بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینس کے ذریعے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیاپولیس کے مطابق یہ دھماکہ گھر میں دستی بم کے پھٹنے سے ہوا جس میں 3 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعے کے دیگر پہلوؤں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بچوں کی ہلاکت کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے