عدالت کے فیصلوں پر عملد درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی جی کی کارکردگی سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کے ریمارکس پر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلال جمالی سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے اس امر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اپنا کام نہیں کر رہا۔ وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی حکومت کا کام ہے اور اس پر کام خود کرنا چاہیے اس مسئلہ کے حل کے عدالت جانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام واجبات فوری طور پر وصول کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ موجودہ حکومت قانون کی عمل داری پر یقین رکھتی ہے اور عدالت کے احکامات اور فیصلوں پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائے گی