سریاب، روڈ پربجلی کےغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج
کوئٹہ:سریاب گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر میر ولی محمد قلندرانی کے قیادت میں عوامی پمپ کے سامنے روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا گیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر میر ولی محمد قلندرانی،رحیم بنگلزئی،نعمت قلندرانی،میرجہانزیب بلوچستاان نیشنل پارٹی کے رہنما ء منیرمحمدشہی ملک سعید نیچاری ڈاکٹر شبیر قمبرانی ملک حسن محمدشہی ودیگرنےخظاب کرتے ہوئے کہا کہ سریاب کے عوام کے ساتھ سوتیلا روا رکھا جاتا ہے سارا سال خاص کر گرمیوں میں بجلی کا مصنوعی بحران سے دوچار کیا جاتا ہے اور سردیوں میں گیس بحران پیدا کیا جاتا ہے ان گرمیوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا گیا ہے ایک جانب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور دوسری جانب جب بجلی آتی ہے تو اکثر ناقص وولٹیج یا ٹو فیس ہوتی ہے جس سے پانی کا بحران بھی سر چڑھ کر بولنے لگا ہے پہلے جہاں فی ٹینکر 1000روپے میں پانی لاتا تھا اب وہاں 1500سے 2000روپے میں پانی لارہی ہے حکومت مکمل طور پر ناکام اور نااہل ہوچکی ہے سریاب ودیگر اندرون بلوچستان میں بجلی،گیس اور پانی کا بحران جاری ہے ہم سریاب کے عوام کے ساتھ ملکر بجلی پانی اور گیس بحران کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے جو حکومت عوام کو ان کی بنیادی سہولیات پانی،بجلی گیس صحت اور تعلیم فراہم نہیں کرسکتی اس سے اور کونسی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کی امید رکھی جاسکتی ہے ہم چیف انجینئر کیسکو بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سریاب میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ناقص وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ورنہ ہم مجبورا سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے رہیں گے سریاب روڈ صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک بند رہی۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر سریاب ڈویژن یاسر دشتی ایکسین کیسکو کوئٹہ،ایس ڈی او کیسکو اظہر بگٹی ودیگر نے مظاہرین سے مذاکرات کی انہوں نے کہا کہ گریڈ اسٹیشن میں اور فیڈرز پر کام جاری ہے اور انہوں نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ دس دن کے اندر ان لوڈ شیڈنگ اور ناقص وولٹیج کا خاتمہ کیا جائے گا کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طورپر منتشر ہوگئے۔