ملک کو میثاق جمہوریت نہیں میثاق قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،سعید احمد ہاشمی
اسلام آباد:اعلی عسکری قیادت کا بلوچستان میں امن وامان صوبے کی اقتصادی و معاشی ترقی کے لیے حکومت سے بھر پور تعاون کے عزم کا اعادہ نہ صرف خوش آئند بلکہ قابل تحسین بھی ہے۔ یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹرسعید احمد ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انھوں نے مزید کہا کہ پرامن بلوچستان کی ترقی سے ہی قومی خوشحالی ممکن ہے ملکی آئینی اداروں کا پاکستان بلخصوص بلوچستان میں امن کے قیام ملک کی اقتصادی ومعاشی ترقی کے لیے کئے جانے والے مثبت اقداما ت پر حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہوناپاکستان کی خوشحالی اور قیام امن کے لیے ناگزیر ہے ایسے مثبت عزائم سے نہ صرف ترقی و خوشحالی کے سفر میں انے والی مشکلات کا مقابلہ کرنا آسان بلکہ آئینی اداروں پر عوام کے اعتماد میں اضافہ کا باعث ہونگے۔ سعید ہاشمی نے مزید کہا کہ آج پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہاہے ہمیں نہ صرف سفارتی بلکہ بہت سے اندرونی مسائل کا بھی سامنا ہے ملک کو درپیش اندرونی بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اپنے گرتے ہوئے اقتصادی اور معاشی حالات کو سمبھالا دینے اور پاکستانی عوام کو پسماندگی اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر ترقی کی روشن راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت اپوزیشن اور ملک تمام آئینی اداروں کاایک پیج پرنا ناگزیر ہے پاکستان کی تمام تر سیاسی قیادت خواہ وہ اقتدار میں ہیں یا اقتدار سے باہر پاک وطن کی سلامتی اسکی دائمی ترقی وخوشحالی کے لیے تمام تر سیاسی نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر اپس میں رواداری درگزر اور حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دیں۔اسپیکر قومی اسمبلی تمام سیاسی قیادت پر مشتمل گول میز کانفرنس بلا کر ملک کو درپیش چیلنجز کا متفقہ حل نکالیں اج ملک کو میثاق جمہوریت نہیں میثاق قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔