لاہور،کی عدالت سے برقع پوش نوجوان گرفتار

لاہور: پولیس اور مخالفین سے بچنے کے لیے نوجوان برقع پہن کر عدالت پہنچ گیا لاہور کی ایک عدالت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برقع پوش نوجوان کو گرفتار کرلیا، ملزم کا کہنا ہے کہ پولیس کی گرفتاری اور مخالفین سے بچنے کے لیے برقعے کا استعمال کیا ترجمان لاہور پولیس کے مطابق فراز نامی نوجوان نے مصری شاہ میں پسند کی شادی کر رکھی تھی، اور لڑکی کے والدین نے ملزم پر اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا، فراز اپنی عبوری ضمانت کروانے کے لیے عدالت برقع پہن کر آگیا تھا، اور پولیس نے مشکوک جان کر روکا تو برقعے میں لڑکا نکلا۔ جب کہ ملزم فراز کا کہنا ہے کہ پولیس کی گرفتاری اور لڑکی کے ورثا سے بچنے کے لیے برقع استعمال کیا ترجمان کے مطابق پولیس نے فراز کو گرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سیکیورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان کو شاباش دیتے ہوئے انسپکٹر مبشر اعوان کے لئے تعریفی سند کا بھی اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے