عمران خان کا دورہ زیارت ناکام عوام کو اس سے شدید مایوسی ہوئی،سردار محمد یعقوب ناصر

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ زیارت ناکام اور عوام کو اس سے شدید مایوسی ہوئی وزراء کہہ رہے تھے کہ وزیر اعظم پشتون بیلٹ کیلئے خسوصی طور پر ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے لیکن وزیر اعظم نے صرف ایل پی جی گیس پلانٹ کی اگلے مالی سال کی صرف یقین دہانی کرائی۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ا نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو بلوچستان کی پسماندگی کا توڑا بھی احساس ہوتا تو وہ صوبے کے تمام پشتون ریجن کیلئے ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے صرف خالی خولی نعروں سے حکومت چلانے والے عوام کو دھوکہ اور انسے جھوٹے وعدے کر کے اپنی مدت پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دل بہت چھوٹا ہے انمیں سخاوت ہوتا تو وہ غریب صوبے کے ساتھ ایسا ناروا عمل کھبی نہیں کرتے بلوچستان سے گیس سونا سنگ مرمر کوئلہ کرومائیٹ ما قیمتی ماربل نکلتا ہے لیکن اسکے باوجود صوبے کو خیرات تک کے برابر فنڈز بھی نہیں ملتے اور نہ ہی وفاقی وزارتوں میں ہمارے نوجوانوں کیلئے مقرر کردہ کوٹے کے مطابق انکو ملازمتیں ملتی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ صو بے کو سات سو ارب کے جس پیکج کا زکر کیا اسکا صوبے میں کہیں نام و نشان تک نہیں بلوچستان کے عوام محرومی کا شکار ہیں صوبہ پسماندگی غربت جہالت اور بے روزگاری کا شکار ہے عوام خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں پانی کے ایک ایک بوند کیلئے ترستے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی ااور صوبائی حکومت ناکام ہو گئے ہیں صرف تقریروں اورکا غذی کاروائی کی حد تک ترقی کی باتیں درست ہیں عملی طور پر کوئی کام نہیں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی ناکامی کا سارا ملبہ اپوزیشن اور ماضی کی حکومتوں پر ڈالنے کے بجائے اپنی تین سالا کارکردگی عوام اور میڈیا کو دیکھائیں انہوں نے کہا کہ آمر مشرف سے ہمارا اختلاف تھا اور ائندہ بھی رہے گا لیکن انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج دیا سڑکوں کا پورے صوبے میں جال بھچایا اور کئی میگا منصوبے پائے تکمیل کو پہنچائے انہوں نے کہا وزیر اعظم سلیکیٹیڈ ہیں انکے پاس کوئی اختیار ہی نہیں وہ وزیر خزانہ سے نہیں کسی اور سے پوچھ کر توڑا بہت اعلان کہیں پر کر دیتے ہیں عوام کے مسائل کا ادراک عوامی مینڈیٹ لیکر آنے والا وزیراعظم نواز شریف ہی کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ا یم کی تحریک چلنے سے قبل ہی وزیر اعظم کے پاوں ہلنا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کو سی پیک سے بھی کوئی فائد نہیں ہ پہنچ رہا ہے تمام تر کام سست روی کا شکار ہے جو کہ صوبے کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے صوبائی حکومت نے اگر اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر بھی صوبے کے سرکاری ملازمین کو 25 فیصد الاونس کا فوری نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا تو مسلم لیگ ن ملازمین کے ساتھ کھڑی ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے