بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،حاجی نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ : کوئٹہ بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پیر اسماعیل زیارت اور تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی کارروائیوں کے ذریعے خوف پھیلانا چاہتے ہیں، موجودہ حکومت نے صوبے سے دہشت گردی کا جڑ سے ختم کرنے کا عزم کر لیا، کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے ایف سی کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں،ہمارے نوجوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرکے بلوچستان کے عوام کو امن کا تحفہ دیا، اپنے شہداء کی قربانیوں کومشعل راہ بنا کر امن کی جدوجہد کرتے رہیں گے موجودہ حکومت صوبے میں امن کے قیام کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے یہی وجہ ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں، بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور دہشت گردی کے ناسور کو نکال باہر کریں گے امن دشمن سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر چھپ کر حملے کررہے ہیں بچ جانے والے چند امن دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاشہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہے شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہے بہادر سپوتوں نے اپنے قیمتی لہو سے وطن عزیز میں امن کی آبیاری کی، شہداء کی لازوال قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے وزیراعظم عمران خان کا دورہ زیارت پر انکا تہیہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں وزیراعظم کا دورہ زیارت کے دوران زیارت میں ایل پی جی پلانٹ کے قیام سے زیارت میں موجود جونپیر کے قیمتی جنگلات کو تحفظ ملے گا اور زیارت میں سیاحت کی فروغ سے زیارت ترقی کی راہ پرگامزن اور علاقے کے عوام کو روزگار ملے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وزیراعظم عمران خان اور انکے ہمرا وفاقی فواد چوہدری، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری صوبائی وزراء اراکین قومی،صوبائی اسمبلی سینیٹرز کا زیارت کا دورہ کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دورہ زیارت کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر نے وزیراعظم عمران خان کا دورہ زیارت کو ناکام بنانے کیلئے صوبے میں خوف و ہراس پھیلانے اور سیکورٹی پر فورسز پر حملے کی تاہم وزیراعظم عمران خان نے تمام تر سیکورٹی خدشات کے باؤجودبلوچستان اور زیارت کا دورہ کرکے ملک دشمن عناصر کے مزموم عزائم کو خاک ملادیا انہوں نے کہاکہ دہشت گرد بزدلانہ کارروئیاں کرکے بلوچستان عوام اور فورسز کی حوصلے پست نہیں کرسکتے بلکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز عوام اور حکومت ایک پیج پر انہوں نے کہاکہ دراصل دہشت گردوں کو بلوچستان میں جاری ترقی اور سی پیک ہضم نہیں ہورہی ہے صوبے کی ترقی و خوشحالی اور امن وامان کے قیام کیلئے عوام پاک فوج،ایف سی،پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے دشمن ملک بھارت ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرکے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے میں ملوث ہے،بھارت کا بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی صوبائی وزیر نے شہید سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے پسماندگان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی صوبائی وزراء کے ہمراہ زیارت کا دورہ کرنے سے نام نہاد مذہبی و قوم پرست جماعت کے نیندیں حرام ہوچکی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے