اوتھل، پولیس کی کاروائی 3 من منشیات برآمد دواسمگلر گرفتار

اوتھل: اوتھل پولیس کی کاروائی،120کلواعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 5کلوگرام افیون اسمگل کرنے کی کو شش کوناکام بناکر دواسمگلر گرفتارمزیدتفتیش شروع کردی،گرفتارملزمان کا تعلق بین الاقوامی گروہ سے بتایا جاتاہے جبکہ برآمد کی گئی منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے،تفصیلات کے مطابق بد ھ کے روز ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہٰی مستوئی کو خفیہ اطلاع ملی کہ بلوچستان کے علاقے منگوچر سے بڑے پیمانے پرمنشیات لسبیلہ کے راستے کراچی اسمگل کی جارہی ہے جس پر انہوں نے ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی کی سربراہی میں ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ،اے ایس آئی محمد برسات،ہیڈکانسٹیبل محمد ہاشم شاہوک،ہیڈکانسٹیبل محمد رمضان،ہیڈکانسٹیبل محمد نواز،کانسٹیبل غلام علی،کانسٹیبل خیرمحمد پر مشتمل پولیس پارٹی تشکیل دی اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ منشیات کسی صورت لسبیلہ کے راستے سے باہر نہ جاسکے ایڈیشنل ایس پی صدام حسین خاصخیلی اور ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے اوتھل کے نواحی علاقے سکن میں کاروائی کرتے ہوئے ایک شہزور گاڑی نمبرKH.4601کو مشکوک جان کرتلاشی لی تو دوران تلاشی کے دوران کمال مہارت سے گاڑی میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی تین من چرس اور پانچ کلو افیون برآمد کرکے دوملزمان صاحب داد ولد امتیان اور امجد ولد مبارک ساکنا ن ملیر کراچی کو گرفتارکرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا،بعدازاں ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی نے اپنے دفتر میں ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ منشیات معاشرے کیلئے ایک ناسور ہے اور اسکو جڑسے اکھاڑنے کیلئے لسبیلہ پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے کیونکہ منشیات سے نسلیں تباہ ہوجاتی ہیں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ گرفتارملزمان کاتعلق بین الاقومی گروہ سے ہے اور برآمد کی گئی منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے ہے گرفتارملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے