کرونا ویکسین حکومتی قائم کردہ مراکز میں وافر مقدار میں موجود ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ :صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں حکومتی اقدامات موثر ثابت ہورہی ہیں۔عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے صوبے میں کرونا کے پھیلاؤ کی شرح میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہو رہی ہے عوام کو کرونا ویکسین لگوانے کے لیے راغب کرنا ہو گا تاکہ ہمارا صوبہ اس مرض سے پاک ہو۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرونا ویکسین حکومتی قائم کردہ مراکز میں وافر مقدار میں موجود ہے جوکہ بلکل مفت عوام کو فراہم کئے جارہے ہیں۔عوام کو چائیے کہ وہخود بھی ویکسین کرائیں اور اپنے خاندان کے افراد اور رشتہ داروں کو بھی ویکسینیشن کی جانب راغب کریں کہ وہ بھی ویکسین کرائیں جو کہ کرو نا کے خاتمے کے لئے نہایت ہی ضروری ہے ماہرین کے مطابق کرونا کا خاتمہ جلد ممکن نہیں اور اس کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے اس لیے اس کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کو اپنانے اور ویکسینیشن کے عمل میں شامل ہوکر اس مرض سے جہاز جلد چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے اب تک کوئی منفی اثرات سامنے نہیں آئے۔ انہوں نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اضلاع میں قائم مراکز صحت میں جاکر کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی کرائیں اور وہ اپنی طرز زندگی میں کرونا ایس او پیز کو اپنانا شروع کریں اور حکومتی اقدامات پر عمل پیرا رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے