حکومت بلوچستان نے محکمہ صحت کو دو انتظامی محکموں میں تقسیم کردیا
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے محکمہ صحت میں اصلاحات لاتے ہوئے محکمہ صحت کو دو انتظامی محکموں میں تقسیم کردیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012کے تحت محکمہ صحت بلوچستان کو دو انتظامی محکموں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تقسیم کردیا،محکمے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے صحت عامہ کے نظام اور صحت کے حوالے سے تعلیم کے شعبوں کو بہتر انداز میں چلانے میں معاونت ملے گی۔