بلوچستان کورونا کے پھیلاؤ کی شرح کم ہوکر 5.0 فیصد ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے تین مریضوں کی جان لے لی جب کہ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح کم ہوکر 5.0 فیصد ہوگئی صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے میں 1372 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے 70 کیسز رپورٹ ہوئے اور کوئٹہ سے سب سے زیادہ 39 مثبت کیسز سامنے آئے، شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.09 فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 5.0 فیصد رہی، صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25218 ہوگئی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 1057 ہےبلوچستان میں کورونا میں مبتلا تین اور مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 280 ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے