3 سال کے دوران گوادرمیں 12 ہزارنوکریاں دی گئیں : عاصم سلیم باجوہ

گوادر: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے گوادر میں نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر فری زون کے فیز ٹو پر کام جاری ہے، ڈھائی سال میں گوادر پورٹ سے منسلک منصوبوں پر تیزی سے کام ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ایئرپورٹ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ 3 سال کے دوران گوادرمیں 12 ہزارنوکریاں دی گئیں، وزیراعظم نے نوکریاں فراہم کرنے کیلئے خصوصی ہدایت دیں۔
گوادر میں چین کے تعاون سے ہسپتال بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ گوادر سٹی کا ماسٹر پلان بھی منظور ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا، سامان کی ترسیل کیلئے آن لائن بکنگ کی جا سکتی ہے، گوادر سٹی کا ماسٹر پلان بھی منظور ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے