کوئٹہ، گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو ویزہ مل گیا

لاہور::کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو ویزہ مل گیا، جلد ابوظہبی روانہ ہوں گےلاہور: شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو یو اے ای کا ویزہ مل گیا، سرفراز احمد پہلی دستیاب فلائٹ سے ابوظہبی روانہ ہوں گے پاکستان سپرلیگ سکس کے بقیہ میچز، ذرائع نے بتایا کہ سرفراز احمد کو پی سی آر ٹیسٹ کے بعد کمرشل فلائٹ سے ابو ظہبی بھیجا جائے گا، اس سے قبل لاہور کے ہوٹل میں موجود 12 افراد براستہ بحرین ابوظہبی کیلئے روانہ ہوئے گزشتہ روز پانچ کھلاڑی اور آفیشلز کراچی سے براستہ دوحہ ابوظہبی پہنچے، 13 ارکان ابھی بھی پاکستان میں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے