وڈھ انتظامیہ تاجروں کو تحفظ فراہم کرانے میں بالکل ناکام ہوچکی ہیں،میراکبرمینگل

وڈھ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماایم پی اے میراکبرمینگل نے آج وڈھ بازارمیں ہندوبرادری کے تاجراشوک کمار کے قتل کرنے کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتی ہوئے کہاکہ اس طرح کی واقعات جوہمارے ہندوبرادری کے تاجروں کودن دہاڑے فائرنگ کرکے قتل کرتے ہیں بھتہ مانگتے ہیں جن کی تمام ترذمہ داری انتظامیہ اورقانون نافزکرنیوالوں پرعائدہوتی ہے جوکہ وڈھ میں تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ اشوک کمار نامی تاجر کے قتل کاانتظامیہ نوٹس لیکرقاتلوں کوفل فور گرفتار کرکے قانوں کے کٹہرے میں لائے ہندوتاجر برادریوں کے قاتلوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے ملزمان کوگرفتارکرکے عبرت ناک سزادی جائے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ دودن کے اندر اشوک کمار کے قاتلوں کوگرفتار نہ کیاگیا توبلوچستان نیشنل پارٹی ہندوبرادری کے ساتھ اشوک کمارکے قاتلوں کی گرفتای تک احتجاج کریں گے اگرجوبھی نقصان ہوا اس کی تمام ترزمہ داری انتظامیہ پرعائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے