وڈھ، انتظامیہ امن و امان کو بحال رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ :کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں وڈھ میں ہندو تاجر کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی وڈھ میں ہندو بلوچوں کے قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا گیا یہ قدام دراصل انتظامیہ کی ناکامی ہے انتظامیہ امن و امان کو بحال رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے یہ امر قابل افسوس ہے وڈھ اور اطراف میں آئے روز امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک مخدوش ہوتی جا رہی ہے چوری‘ ڈکیتی‘ بھتہ خوری اور تاجروں کا اغواء اور اب تو ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے پارٹی کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر اغواء کاروں‘ قاتلوں‘ چوری و ڈکیتیوں میں ملوث عناصر ان کے سرغنہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں کیفر کردار تک پہنچائیں اس کے برعکس بی این پی جو بلوچستان کے حقیقی سیاسی جماعت ہے خاموش نہیں رہے گی بلکہ بلوچوں اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بلوچستانیوں سے ناانصافی‘ بزدلانہ حرکت کرنے والوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی ہر فورم پر عوام کے حقوق‘ جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی کسر سے دریغ نہیں کریں گے بی این پی اشوک کمار کے قتل و غارت گری پِر افسردہ اور ان کے گھرانے سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے وڈھ سمیت بلوچستان بھر میں ہندو بلوچوں کے حقوق‘ جان و مال کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے بیان کے آخر میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے ارباب و اختیار کی ذمہ داری ہے کہ وہ چوروں‘ ڈکیتوں اور قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے