نائیجیریا میں مسلح افراد کا اسلامی اسکول پر حملہ، 100 سے زائد بچے اغوا
نیامے: نائیجریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسلامی بورڈنگ اسکول پر دھاوا بول دیا اور 100 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے نائیجریا میں ایک بورڈنگ اسکول میں داخل ہوکر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ حملہ آور سو سے زائد بچوں کو اغوا کرکے لے گئے تاحال اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے نائیجریا کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول میں حملے کے وقت 200 بچے رہائش پذیر تھے۔ اغوا ہونے والے بچوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں اسکول کے عملے کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آور 100 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے لے گئے تھے تاہم بعد میں 4 سے 12 سال کے کمزور بچوں کو رہا کردیا گیا تھا اسی طرح ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ 20 سے 25 موٹر سائیکل سوار حملہ آور جدید اسلحے سے لیس تھے جو 150 بچوں کو اغوا کرکے لے گئے جب کہ اسکول میں 300 سے زائد بچے موجود تھے نائیجریا میں مسلح گروہ کی جانب سے تاوان کے لیے اسکول کے بچوں کا اغوا معمول کی بات بن چکی ہے، دسمبر سے تاحال 700 بچوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔ چند روز قبل ہی ایک اسکول سے اغوا ہونے والے 14 بچوں کو 40 دن بعد رہائی ملی ہے