مالی سال2021-22 کا بجٹ عوام دوست اور غریب پرور ہوگا ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ :کوئٹہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ جام کمال کی قیادت میں بلوچستان حکومت بالکل صحیح سمت پر گامزن ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہمیشہ صوبے کے عوام کے لئے اجتماعی مفادات کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مالی سال2021-22 کا بجٹ عوام دوست اور غریب پرور ہوگا انہوں نے کہا کہ موذی وائرس کورونا اور مہنگائی نے غریب سمیت تمام طبقات کو بری طرح متاثر کیا ہے خاص کر مزدور طبقہ مہنگائی سے زیادہ متاثر ہوا ہے انہوں نے صوبائی و وفاقی حکومتوں سے امید ظاہر کی کہ آئندہ مالی سال بجٹ برائے 2020-21بجٹ بناتے وقت ہر طبقے کی مشکلات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گانچلے طبقے کے لئے خصوصی پیکجز کا اعلان کیا جائے اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بلوچستان کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے آئندہ بجٹ میں انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کے لئے بہت سے منصوبے مختص کئے جائیں گے جو کہ بلوچستا ن کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان کی تقدیربدل دے گا اور یہی وجہ ہے کہ دشمن نہیں چاہتا کہ سی پیک کامیاب ہو لیکن ہمارے سیکیورٹی اداروں کی بدولت بہت جلد سی پیک منصوبہ پایہ تکمیل ہوگا اور بلوچستان کے لئے ترقی کے نئے باب کھلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے