وزیراعظم عمران خان،کل کوئٹہ اور زیارت کا دورہ کریں گے
کوئٹہ :وزیر اعظم عمران خان کل کوئٹہ اور زیارت کا دورہ کریں گے وزیر اعظم عمران خان کل منگل کو کوئٹہ اور زیارت کا ایک روزہ دورہ کریں گے وہ کوئٹہ میں سٹاف کالج میں کورس کے شرکاء سے خطاب جبکہ زیارت میں ضلع زیارت اور صوبے کے شمالی اضلاع کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے پیکج کا اعلان کریں گے وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور اعلی حکام بھی موجود ہونگے۔