نالائق حکمرانوں نے پہلے معیشت تباہ کی اور اب فخریہ ٹویٹ کرتے ہیں، مریم اورنگزیب
لاہور: مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور حکومتی ترجمانوں کو 2018 اور 2021 کے اعدادوشمار کا موازنہ جاری کرنے کا چیلنج کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی، بربادی اور اسے زمیں بوس کرنے کے بعد ہر روز جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی، نالائق حکمرانوں نے پہلے معیشت تباہ کی اور اب فخریہ ٹویٹ کرتے ہیں، حکومت جھوٹے اعدادوشمار کی جادو گری کے باوجود ن لیگ کے معاشی اہداف تک نہیں پہنچ پائی، معیشت کے حوالے سے ہر روز جھوٹ بولے جا رہے ہیں۔