مستونگ ،بجلی کاکرنٹ لگنے سے1شخص جاں بحق

مستونگ:بجلی کاکرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر تبلیغی مرکز کے ساتھ واقع زیرتعمیر دکانوں کے چھت پر طاہرلہڑی ولد خورشید لہڑی ساکن چکل ہارون کو گیارہ ہزار کیوی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا،پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو ورثا کے حوالے کردیاگیاجاں بحق شخص کو گزشتہ رات بجلی کی کرنٹ لگاتھا اور لوگوں کو صبح معلوم ہوا اور پولیس کی اطلاع کی واضع رہے کہ 11ہزار کے وی کے بجلی کی تاریں زیادہ نیچے ہونے کی وجہ سے دکانوں کے چھت کے پاس گزررہے ہیں اورزیرتعمیر دکانوں کے مالک نے اس سے قبل کیسکو حکام کو تاریں ٹیک کرنے اور نیاکمبہ لگانے کیلئے متعدد مرتبہ کہا تھامگر کیسکو کی جانب سے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں اٹھایاجاسکے جسکی وجہ سے رات کو ایک قیمتی انسانی جان ضائع ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے