صوبہ بلوچستان کی خوش قسمتی ہے کہ ایسا وزیر اعلیٰ ملا ہے ، بشریٰ رند
کوئٹہ:پار لیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبہ خوشحالی کی طرف گامزن ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسی سے مرعوب ہوئے بغیر ہم ترقی کے سفر کا جاری رکھیں گے اور منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے۔ صوبہ بلوچستان کی خوش قسمتی ہے کہ ایسا وزیر اعلیٰ ملا ہے جو بلا تفریق پورے صوبے کو اپنی توجہ کا مرکزبنائے ہوئے ہیں۔ صوبے میں صحت تعلیم اور دیگر اداروں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اور وہ وقت دور نہیں جب ان اقدامات کے ثمرات عوام کی بہبود اور خوشحالی کی صورت میں نمودار ہونا شروع ہو جائیں گے۔ کرونا ایک عالمی وبا ہ کی صورت میں نمودار ہوئی حکومت بلوچستان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت صوبہ بلوچستان متاثر ہونے سے کافی حد تک محفوظ رہا۔ حکومت بلوچستان کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ حکومتی اقدامات کو سمجھیں اور اس حوالے سے اپنا بھر پور تعاون کرتے ہوئے ساتھ نبہایں کیونکہ حکومت عوام کے تعاون کے بغیر اپنے ایدا ف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے حکومتی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات صوبے میں خوشحالی اور ترقی کے ضامن ہیں