سریاب،شاہنواز فیڈر کی آنکھ مچولی وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج،قومی شاہراہ بلاک

کوئٹہ: سریاب روڈ کلی شاہنواز سریاب مل کلی کمالو کے مکین شاہنوازبجلی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں بجلی آنکھ مچولی ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عید کے تیسرے روز سے سریاب روڈ کےبائی پاس، کلی شاہنواز، کلی نیچاری ،کلی چلتن، ٹکری حمید بنگلزئی روڈ، سریاب مل، ، کلی محمدشہی، کلی بڑو رئیسانی، میر گاہی خان لہڑی چوک، کلی غلام رسول مینگل، خلق براہوئی آباد، مگسی اسٹاپ، ملاخیل آباد، کلی حسین آباد بنگلزئی ، کلی مینگل سریاب و دیگر کئی علاقوں میں عیدالفطر گزرتے ہی بجلی کا آنکھ مچولی ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام نالاں ہو چکے ہیں باربار کی ٹرپنگ اور لوڈ شیڈنگ سے لوکوں کے قیمتی الیکٹرانک کا سامان جلنے سے کافی نقصان ہو رہاہے حیرت کی بات ہے کہ کئی دنوں سے بجلی کی ٹرپنگ اور انکھ مچولی جاری ہے لیکن کیسسکو حکام ٹس سے مس نہیں ہوتا حالانکہ ہر ماہ بجلی کے یوٹیلیٹی بلز بھی باقاعدگی سے سارفین جمع کرتے رہتے ہیں اہل علاقہ کا چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل ہے کہ معزز عدلیہ از خود نوٹس لیں کیونکہ وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان فل الحال بجٹ بنانے میں مصروف ھوچکے ہیں سریاب ون اور ٹو مشرقی بائی پاس نیو بلوچ کالونی کےکیسسکو ایکسین کوبار بار شکایتیں دینے م کے باوجود نوٹس نہیں لیا جارہاہے عوام تنگ ھوکر رکاوٹیں کڑی کرکے روڈ احتجاجا بلاک کردیاکیسسکو کی جانب سے صرف سریاب کے عوام کو اذیت دینا جاری ہے کیونکہ سریاب کے عوامی نمائندوں نے بھی چپ کا روزہ دھار لیاہے نہ یہان کے ایم این اے ایم پی اے نا مشیر اور سینیٹرز بجلی کی مکمل بحالی کے بارے میں بات کرتے ہیں بلکہ سب خاموش تماشائی بیٹھے ہیں تین گھنٹے سے زیادہ سریاب روڈبلاک رہا مزاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے