ہماری بھائی بہن بیٹی تمام مسلمان فلسطین کی آزادی کی جنگ کے لئے تیار ہے،سراج الحق

پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ مارچ اہل فلسطین کے لئے حوصلے کا باعث ہے، فلسطین کی آزادی کے لئے کوشش جنت الفردوس میں جانے کا باعث ہے، بیت المقدس پر بارہ سو سال تک مسلمانوں نے حکومت کی ہے، آج بیت المقدس یہودیوں کے قبضے میں ہے، ہم نے دنیا بھر کے قیادت سے رابطہ کیا، ہم اہل فلسطین کا ساتھ دیتے رہینگے، فلسطین میں غلیل سے ٹینکوں توپوں کا مقابلہ ہو رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاورمیں القدس میلین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخری عشرے میں یہودیوں نے مسجد اقصی پر حملہ کیا، حملے میں جانی اور مالی نقصان ہوا۔بڑوں سمیت بچے اور خواتین بھی شہید کئے گئے، دنیا بھر کے مسلمانوں کا شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فلسطین کا ساتھ دیا، چھ مسلم ممالک کے مطابق اسرائیل کے پاس فوج کم ہے ایٹمی اور مزائیلی طاقت کم ہے لیکن پھر بھی یہودیوں نے قبصہ کیا ہوا ہے، ہماری بھائی بہن بیٹی تمام مسلمان فلسطین کی آزادی کی جنگ کے لئے تیار ہے،کشمیری بھی فلسطینیوں کی طرح پتھروں سے لڑرہے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے کشمیرکوبھی دیوارسے لگایاہے، بتایاجارہاہے کہ پاکستان نے امریکہ کو اڈے دیئے ہیں، شاہ محمودقریشی نے توتردیدکردی،مگرماضی میں تودئیے تھے، انکاکہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے ابھی انڈیا میں خفیہ مزاکرات ہو رہے ہیں، جس نے بھی کشمیریوں کے ساتھ غداری کی وہ بچ نہیں پائیگا اسے ہم چھوڑینگے نہیں، انڈیا کا میڈیا ہمارے خلاف غلط پروپگنڈے کر رہے ہیں،سراج الحق کامزیدکہناتھاکہ پرویز مشرف سے لیکر اب تک جتنے بھی معاہدے کئے گئے تمام معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، بجٹ آنے والا ہے موجودہ حکومت نے تین سال ضائع کر دیئے، دو سو چبیس کابینہ اجلاس ہوئے پر کام کچھ نہیں ہوا، شرم کی بات ہے عوام سے کئے گئے وعدے بھول گئے، حکومت نے تمام نظام مافیہ کے حوالے کیا، جو بھی سکینڈل آرہے ہے ان میں مافیہ اور انکے لوگوں کے نام نکل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے