مخلص کا رکن ہما را اثاثہ ہیں ،جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ: پا کستان مسلم لیگ (ن) کے مرکز ی سینئر نائب صدر سر دار یعقوب خان ناصر اور صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلو چستان میں مسلم لیگ (ن) دن بدن مضبوط ہو تی جا رہی ہے کڑے وقت میں پارٹی کے سا تھ کھڑے رہنے والے کا رکن ہما را اثاثہ ہیں جلد ہی پارٹی کو صوبے بھر میں مزید فعال اور متحرک کیا جائے گا وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر بلو چستان کے عوام کی خد مت کر رہی ہو گی۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ملا قات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر صوبائی نائب صدر ملک ظاہر خان کاکڑ اور صوبائی سیکر ٹری اطلاعات نصیر خان اچکزئی سمیت دیگر بھی مو جود تھے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ما ضی میں بھی کڑے سے کڑاوقت گز ارا اور ثا بت قدم رہی ہے ہما را مو قف ہمیشہ سے واضع رہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی حکمرانی عوام کے ووٹ کو عز ت اور پار لیمنٹ کو با لا دستی ملنی چا ہیے پارٹی کے ساتھ کڑے وقت میں کھڑے رہنے والے مخلص کا رکن ہما را اثاثہ ہیں جنکی وجہ سے پارٹی کی قیادت کے حو صلے آج بھی چٹا نوں سے زیا دہ بلند اور مضبوط ہیں انہوں نے کہاکہ جلد ہی بلو چستان بھر میں پارٹی کو فعال اور متحرک کریں گے مسلم لیگ (ن) بلو چستان میں دن بدن مضبوط ہو تی جا رہی ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہاکہ اپو زیشن میں ہو تے ہوئے بھی مسلم لیگ (ن) کو عوام کی پزیرائے حا صل ہے یہ سب کچھ میاں محمد نواز شریف اور پارٹی کی قیادت کی جانب سے عوام کی خد مت کا سلہ ہے جو آج عوام ہمیں دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کا سپورٹ ہما را سب سے بڑ اثا ثہ ہے جس کی بنیاد پر ہم اپنے بنیادی اصولوں کی جدو جہد کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ موجو دہ حکومت نے عوام کے مسائل حل کر نے کے بجائے انہیں مزید مسائل کا شکار کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام آج حکومت سے ما یو س ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ جلد ہی عوام کو مو جودہ نا اہل حکومت سے چھٹکا را ملے گا اور مر کز سمیت بلو چستان میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر اقتدار میں آکر عوام کی خد مت کر رہی ہو گی۔