عوامی مسائل کے حل کے لئے فکری اور سیاسی طورپر جدوجہد کررہی ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ھو رہا ہے پارٹی کے کردار سے متاثر ہو کر لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی آباد کوشقلات میں بڑھی تعداد میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شمولیتی پروگرام میں علی آباد کوشقلات سرکردہ شخصیات حاجی عصاء، عبدالرسول ولد جان محمد، صالح محمد ولد موسی، سعید ولد شہدوست، ناگمان ولد موسی، غلام رسول، ایاز الہی بخش، پھلان واحد مراد، ماسٹر معیار، روف، گلاب اور چاکر معیار نے خاندانوں سمیت پی این پی عوامی سے مستعفی ہورنیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شمولیت کرنے والوں کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے مختصر دور حکومت عوام کے لئے یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بنائے، سابقہ دور میں پرائمری اسکولوں کا جال بچانے کے ثمرات آج سامنے آرے ھیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن میں میرٹ پر تعیناتیوں کو یقینی بنانے سے غریب کے بچوں کو انکا مل رہا ھے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ اور محکمہ پولیس میں 900 کانسٹیبل میرٹ پر تعینات کئے۔ جس سے قابل اساتذہ اور مستحق نوجوانوں کو انکا حق ملا۔ انہوں نے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن لگوائین اور اپنے بچوں کو تعلیم دیں۔ تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ ایک قومی فیصلہ ھے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی قومی جماعت ھے جو قومی و عوامی مسائل کے حل کے لئے فکری اور سیاسی طورپر جدوجہد کررہی ہے۔ آج آپ لوگوں کے شمولیت سے نیشنل پارٹی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم کو مضبوط بناکر ہی ھم اپنے حقوق حاصل کرسکیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واجہ ابولحسن نے کہا کہ روزانہ شمولیت سے ظاہر ھے کہ آنے والا دور نیشنل پارٹی کا ھے۔ کارکن پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچانے اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جسٹسں شکیل بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی غریب عوام کی جماعت ھے جو جیوانی سے لیکر بارکھان تک بلوچستان کے ہر علاقے میں موجود ھے جبکہ مخالفین تحصیل سطح تک محدود ھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مشکور انور بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی با کردار قیادت، متحرک و ایماندار کارکنوں اور مضبوط سیاسی فلسفہ کے باعث معاشرے و قوم کی تعمیر و ترقی میں بہتر کردار ادا کررہاھے۔ تقریب نثار احمد بزنجو، تحصیل تربت کے صدر جاوید یونس، واجہ اکبر نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بی ایس او پجار کے وحدت بلوچستان کے جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ نے ادا کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے