بلوچستان میں کوویڈ کے باعث جانی نقصان کی شرح دیگر صوبوں سے کم ہے، ڈاکٹر ربا بہ خان بلیدی

کوئٹہ : پار لیما نی سیکر ٹری صحت ڈاکٹر ربا بہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے استعدادکار کو بڑھایا دیا گیاہے مئی 2021 میں 31644 کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے جو ابتک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کوویڈ-19 کے آغاز سے لے کر اب تک پہلی بار ایک ماہ میں 31644 کورونا وائرس کے ریکارڈ ٹیسٹ کئے گئے اس سے پہلے اکتوبر 2020 میں ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 29000 ٹیسٹ کئے گئے تھے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں کورونا وائرس کی جان لیوا وباء سے نمٹنے کی موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ بہتر و کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان میں کوویڈ کے باعث جانی نقصان کی شرح دیگر صوبوں سے کم رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے