کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ : ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے معاشرے کے ہر فرارد کو چائیے کہ وہ ایس اؤپیز پر عمل درآمد کرکے ایک اچھے شہر ی کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو چائیے کہ وہ ماسک اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھئے تاکہ وہ کرونا سے محفوج رہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کے لوگوں کو کرونا سے محفوظ کرنے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ ان کے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔مزید انہوں نے کہا عوام پر فرض ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پرخصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اہسپتالوں میں کرونا سے مبتلا مریضوں کو تمام تر بنیادی سہو لیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام ان سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔