ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اخترسبحانی انتقال کرگئے
پنجاب :اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اخترسبحانی انتقال کرگئےمسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے رکن اسمبلی کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ خوش اختر سبحانی دو ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے خوش اخترسبحانی پنجاب اسمبلی کی نششست پی پی 38 سیالکوٹ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔