سوراب: کار اُلٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
سوراب:بلوچستان کے شہر سوراب میں کار اُلٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کار اُلٹنے کا واقعہ قومی شاہراہ پر لاکھوریان کے قریب پیش آیا۔کار حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے سوراب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔