کسٹمز کوئٹہ کی کاروائی، 90کلو گرام اعلی کوالٹی کے چرس بر آمد ملز م گر فتار

کوئٹہ :کسٹمز کوئٹہ نے مختلف کاروائیوں میں 20کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر کے ایک ملزم کو گر فتار کر لیا۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کسٹمز حکام نے ڈاکٹر عبد القدوس شیخ چیک پوسٹ کولپور، نوکنڈی، لکپاس، رکھنی اور چمن کے مقامات پر مختلف کار وائیاں کر تے ہوئے 10000 کلو گرام کپڑا، 2119 عدد ٹائرز، سیگریٹس، آٹو پارٹس، کمبلز، 41 عدد، نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، 5 ٹرک،16000 لیٹرز ڈیزل،3000 کلو گرام چھالیہ، 90کلو گرام اعلی کوالٹی کے چرس بر آمد کر کے ایک ملز م کو گر فتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے