چاغی، پانی کی ٹینکی میں کام کر نے کے دوران گر کر ایک شخص جاں بحق
چاغی :چاغی بازار میں زیر تعمیر پانی کی ٹینکی میں کام کر نے کے دوران گر کر ایک شخص جاں بحق ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں ں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت 35 سالہ اویس سکنہ صوبہ پنجاب سے بتایا جاتا ہے یہ شخص پانی والی زیر تعمیر ٹینکی مرمت کرنے کے دوران مصروف تھا 50 فٹ بلندی سے پاوں پھسلنے سے نیچے زمین پر گر کر شدید زخمی ہوا جنھیں طبی امداد دینے کے لئے نزدیک مقامی ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے انتظامیہ نے لاش قبضے میں لے کر ورثاء کے حوالے کردی۔ان کی میت ان کے آبائی علاقے کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔