پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیراعظم 5 سال پورےکریں گے، شیخ رشید
رالپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیراعظم 5 سال پورےکریں گے، چودھری نثار نے حلف اٹھا لیا ہے وہ جانے اس کا کام جانے، ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کے حوالے سے 3 کروڑ دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں 3 یونیورسٹیز کا بھی اعلان کیا، ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں، 60 کالج اور نالہ لئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔